انگولا،11فروری(ایجنسی) افریقی ملک انگولا کے شمالی قصبے اُوئیگے (Uige) کے فٹ بال اسٹیڈیم میں گزشتہ روز بھگدڑ پیدا ہونے سے کم از کم سترہ افراد ہلاک اور چھپن زخمی ہوئے تھے۔ انگولا حکومت نے ان ہلاکتوں کی فوری تفتیش کے آغاز کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جو لوگوں کے پیروں تلے آ کر کچلے گئے تھے۔ حکومت نے ہلاک شدگان کی آخری رسومات کے لیے بھی حکومتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق بھگدرڑ کی وجہ بھرے ہوئے اسٹیڈیم میں مزید افراد کے داخل ہونے کی کوشش اور تماشائیوں کے درمیان پیدا ہونے والی اشتعال انگیزی بنی۔